Monday, 4 May 2015

Surah Al-Alaq (all Translation)


1: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
1: READ IN THE name of your Lord who created,
1: (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا

2: خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ
2: Created man from an embryo;
2: جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا

3: اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
3: Read, for your Lord is most beneficent,
3: پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

4: الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
4: Who taught by the pen,
4: جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا

5: عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
5: Taught man what he did not know.
5: اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا

6: كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَىٰ
6: And yet, but yet man is rebellious,
6: مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے

7: أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَىٰ
7: For he thinks he is sufficient in himself.
7: جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے

8: إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ
8: Surely your returning is to your Lord.
8: کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

9: أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ
9: Have you seen him who restrains
9: بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے

10: عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ
10: A votary when he turns to his devotions?
10: (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے

11: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ
11: Have you thought, if he had been on guidance
11: بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو

12: أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
12: Or had enjoined piety, (it would have been better)?
12: یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)

13: أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
13: Have you thought that if he denies and turns away,
13: اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)

14: أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ
14: Does he not know that God sees?
14: کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے

15: كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
15: And yet indeed if he does not desist We shall drag him by the forelock,
15: دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے

16: نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
16: By the lying, the sinful forelock.
16: یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال

17: فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ
17: So let him call his associates,
17: تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے

18: سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
18: We shall call the guards of Hell.
18: ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے

19: كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۩
19: Beware! Do not obey him, but bow in adoration and draw near (to your Lord).
19: دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا

No comments:

Post a Comment