Monday, 4 May 2015

Surah Al-Balad (all Translation)


1: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
1: I CALL THIS earth to witness --
1: ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

2: وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
2: And you are free to live upon it, --
2: اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

3: وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
3: And the parent and the offspring,
3: اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

4: لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ
4: That We created man in toil and trouble.
4: کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

5: أَيَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
5: Does he think that no one has power over him?
5: کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

6: يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُبَدًا
6: He says: "I have wasted a great deal of wealth."
6: کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

7: أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ
7: Does he think that no one sees him?
7: کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

8: أَلَمْ نَجْعَلْ لَهُ عَيْنَيْنِ
8: Did We not give him two eyes,
8: بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

9: وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
9: One tongue, and two lips,
9: اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

10: وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
10: And showed him two highways (of good and evil)?
10: (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

11: فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
11: But he could not scale the steep ascent.
11: مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

12: وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
12: How will you comprehend what the Steep ascent is? --
12: اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

13: فَكُّ رَقَبَةٍ
13: To free a neck (from the burden of debt or slavery),
13: کسی (کی) گردن کا چھڑانا

14: أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
14: Or to feed in times of famine
14: یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

15: يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
15: The orphan near in relationship,
15: یتیم رشتہ دار کو

16: أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
16: Or the poor in distress;
16: یا فقیر خاکسار کو

17: ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
17: And to be of those who believe, and urge upon one another to persevere, and urge upon each other to be kind.
17: پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

18: أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
18: They are the people of the right hand (and will succeed).
18: یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

19: وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
19: But those who deny Our revelations are the people of the left hand:
19: اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

20: عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ
20: The Fire will vault them over.
20: یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

No comments:

Post a Comment