Monday, 4 May 2015

Surah Al-Gashiya (all Translation)


 
1: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
1: HAS NEWS OF the Overpowering Event reached you?
1: بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

2: وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
2: Many faces will be contrite on that day,
2: اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے

3: عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ
3: Labouring, wearied out,
3: سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے

4: تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً
4: Burning in the scorching fire,
4: دہکتی آگ میں داخل ہوں گے

5: تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ
5: Given water from the boiling spring to drink.
5: ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا

6: لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ
6: They will have no food except bitter thorn,
6: اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)

7: لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ
7: Neither nourishing nor banishing hunger.
7: جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

8: وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ
8: Many faces will be joyous on that day,
8: اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے

9: لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
9: Well-pleased with their endeavour,
9: اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل

10: فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
10: In the high empyrean,
10: بہشت بریں میں

11: لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً
11: Never hearing idle talk.
11: وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

12: فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
12: There is a stream of running water in it;
12: اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے

13: فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ
13: And within it are couches placed on high,
13: وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

14: وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ
14: Goblets set,
14: اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے

15: وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
15: Cushions arranged,
15: اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے

16: وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ
16: And rich carpets spread.
16: اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی

17: أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
17: Do they not then ponder how the clouds were formed;
17: یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں

18: وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
18: And the heavens, how it was raised high;
18: اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے

19: وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
19: And the mountains, how they were fixed;
19: اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں

20: وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
20: And the earth, how it was spread out?
20: اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی

21: فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ
21: Remind them; you are surely a reminder.
21: تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

22: لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ
22: You are not a warden over them,
22: تم ان پر داروغہ نہیں ہو

23: إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
23: Other than him who turns his back and denies,
23: ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا

24: فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ
24: In which case he will be punished by God with the severest punishment.
24: تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

25: إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ
25: To Us is surely their returning;
25: بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے

26: ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ
26: Ours is surely then to reckon with them.
26: پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

No comments:

Post a Comment